بابا وانگا سمیت متعدد کاہن اور پیش گوئیاں کرنیوالے امریکہ کی تباہی کی پیش گوئیاں کرچکے ہیں لیکن اب بیشتر پیش گوئیاں ایک ایک کرکے پوری ہوتی جارہی ہیں، تفصیلات کے مطابق قدیم دور کی مذہبی پیش گوئیوں اور علم الاعداد کی بنیاد پر دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی کرنے والے کاہنوں نے کہا ہے کہ اب دنیا کا آخری وقت آن پہنچا ہے، جس کا اندازہ امریکہ آنے والے خطرناک سمندری طوفانوں سے بہ خوبی لگایا جا سکتا ہے۔ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے خاتمے کے متعلق پیش گوئیوں کا مطالعہ کرنے والے کاہنوں کے مطابق سمندری طوفان ہاروے، ارما اور اس کے بعد ہوزے ایسی علامتیں ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ عنقریب دنیا ختم ہونے والی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے تو دنیا کی تباہی کی تاریخ بھی بتا دی ہے جو 23 ستمبر بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علم الاعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ نے رواں سال کے اوائل میں پیشگوئی کی تھی کہ آوارہ سیارہ نبیرو 23 ستمبر کو ظاہر ہوگا اور یہ زمین کی تباہی کی آخری علامت ثابت ہو گا۔
ڈیوڈ میڈ کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ہفتے مشتری، چاند اور برج دلو کے ستاروں کا جھرمٹ ایک سیدھ میں آ جائے گا جو قدیم مذہبی کتب کے مطابق دنیا کے خاتمے کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیارے نبیرو کا ظہور ہوگا اور یہ دنیا کے خاتمے کی آخری علامت ثابت ہو گا۔ ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں قدرتی آفات کا ظاہر ہونا، خصوصاً ہاروے، ارما اور ہوزے جیسے سمندری طوفان بھی ان پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہونے والی علامات ہی ہیں۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہاروے اور ارما سمندری طوفانوں نے درجنوں ممالک کو نقصان پہنچایا ہے اور لاکھوں لوگوں کو یہ طوفان بے گھر کر گئے ہیں، یہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی شدت کے دو طوفان کچھ ہی وقت کے وقفے سے امریکہ سے ٹکرائے ہیں، ان دو طوفانوں کے بعد پیشگوئی ہے کہ جلد ہی ہوزے طوفان بھی امریکہ سے ٹکرانے والا ہے۔
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی