جن لوگوں کو انگور پسند ہوتے ہیں ان میں سے اکثر کاخیال ہوتا ہے کہ بغیر بیج کے انگور زیادہ مزیدار ہوں گے لیکن آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ بیج والے انگور صحت کے لئے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔اگر آپ کو ان کے فوائد کاعلم ہوجائے تو اگلی بار آپ بازار سے صرف بیج والے انگور ہی خریں گے۔آئیے آپ کوانگور کے بیج کھانے سے صحت کو ملنے والے انگنت فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
ڈپریشن کے لئے
2010ءمیں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کے بیجوں میں ایسے کمپاوئونڈ پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سیروٹین اور ڈوپامین کے کیول بڑھتے ہیں اور دماغ کوسکون ملتا ہے اور ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔
اضافی وزن سے نجات
ہمارے جسم میں فاسد مادے اکٹھے ہونے سے وزن میں غیر ضروری اضافہ ہوتاہے لیکن انگور کے بیج استعمال کرنے سے ان نقصانات سے بچاجاسکتاہے اور انہیں استعمال کرکے وزن کوکنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔
کینسر کے خلاف فائدہ
ان بیجوں میں موجود کمپائونڈز کی وجہ سے کینسر کے خلاف مدافعت پیداہوتی ہے۔کچھ تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کے بیجوں کی وجہ سے کینسر کم ہوتا ہے اور نئے کینسر سیلز نہیں بنتے۔
دل کی مضبوطی کے لئے
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کے بیجوں میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ ان کے استعمال سے ہمارا برا کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور دل کی شریانیں کھلتی ہیں۔اس کی وجہ سے دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے اور ساتھ ہی دل کے دورے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
جھریوں کے لئے
وقت گزرنے کے ساتھ انسان کی جلدپر جھریاں بننے لگتی ہیں اور بھاپے کے آثار پیدا ہوتے ہیں لیکن اگر آپ انگور کے بیج کھائیں گے تو یہ امکانات کم ہونے لگیں گے۔بڑھاپے سے بننے والی جھریوں کو روکا نہیں جاسکتا لیکن اس عمل کو سست کیا جاسکتا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے انگور کے بیج انتہائی مفید ہیں۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ان بیجوں میں وٹامن سی اور انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے بڑھاپا دیر سے آتاہے۔