اسلام آباد (ویب ڈیسک) العزیزریفرنس کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف ،ْان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ کی جانب سے نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر ضمانت پر رہائی کا تفصیلی (آج)پیر
کو جاری ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلی فیصلے میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی وجوہات کے ساتھ درخواست گزاروں اور نیب کے وکلاء کے دلائل بھی شامل ہوں گے۔ ۔یا د رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19ستمبر کے مختصر فیصلے میں تینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔