اسلام آباد (ویب ڈیسک) 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حکومتی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ این بی پی کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات موصول ہونے کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے بینک پوری
طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی وصولی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ بینکوں سے حاصل کئے گئے 80 فیصد قرضہ جات کی واپسی کیلئے کسی قسم کی جدوجہد کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ 15 فیصد قرضہ جات کی ریکوری کیلئے بینکوں کو خصوصی کاوش کرنی پڑتی ہے اور صرف 5 فیصد قرضوں کی واپسی کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک ہاؤسنگ کے شعبہ کی ترقی اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ این بی پی کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات موصول ہونے کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے بینک پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی وصولی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ بینکوں سے حاصل کئے گئے 80 فیصد قرضہ جات کی واپسی کیلئے کسی قسم کی جدوجہد کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ 15 فیصد قرضہ جات کی ریکوری کیلئے بینکوں کو خصوصی کاوش کرنی پڑتی ہے اور صرف 5 فیصد قرضوں کی واپسی کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا
کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک ہاؤسنگ کے شعبہ کی ترقی اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔