سی پیک منصوبے سے متعلق چلنے والی خبریں۔۔حکومتی اعلان نے معاملہ ہی ختم کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے چلنے والی سی پیک کے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پاکستان اور چین اس بات پر متفق ہیں کہ سی پیک کو وسعت دی جائے گی۔ سی پیک کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچنے چا ہیے ۔سی پیک پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق سی پیک کے منصوبون کو وقت پر ختم کیا جائے گا اور سی پیک کے ایسے منصوبے جن پر پاکستان اور چین متفق ہیں جلد شروع کئے جائیں گے ۔ حکومت کی توجہ معیشت کی بہتری اور روزگار کے پیدا کرنے پر ہے ۔سی پیک کے معاشی ذونز کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا تاکہ سی پیک کے اثرات ملک بھر میں ہوں ۔چھوٹے اور بڑے سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند غیر ملکی میڈیا گروپ نے سی پیک کے متعلق حقائق سے متصادم خبریں جاری کیں جو کہ افسوسناک عمل ہے ۔۔پاکستان اور چین سی پیک کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں ۔ پشاور سے لے کر کراچی تک ریلوے اپ گریڈیشن کرنا ہو گی تاکہ سی پیک کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ ماضی میں موٹر وے اور اورنج لائن پر توجہ دی گئی ہمیں موٹر وے اور اورنج لائن کی بجائے ایم ایل ون منصوبے پر توجہ دینی ہو گی ۔ دنیا بھر میں تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے ہمیں اس لئے

گوادر شہر کو خاص اہمیت دینی ہے ۔ چاہتے ہیں کہ سی پیک اور باقی منصوبوں میں حکومت کا نقصام کم سے کم ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں