اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن)،اسلام آباد،گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس
دورانپنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے ذیلی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواوٗں/آندھی کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہیگا۔جبکہ کل یعنی ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دورانپنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے ذیلی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواوٗں/آندھی کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہیگا.گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:اسلام آباد(ائیرپورٹ 32، سید پور، گولڑہ 17، بوکرہ 14، زیروپوائینٹ 05)، منڈی
بہاوٰالدین 15، گجرات 12، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 11، سٹی 02)،مری، جہلم 11، منگلا07، راولپنڈی (چکلالہ 05، شمس آباد 04)، کشمیر:کوٹلی 18، راولاکوٹ 07، گڑھی دوپٹہ 03، مظفرآباد01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ16، کاکول10، لوئیر دیر05، مالم جبہ 03، سیدو شریف 01،گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔