اسلام آباد : لندن میں ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کشمنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں اور حرکات پر وزارت خارجہ پاکستان نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی اور ان کی حرکات بھی مشکوک تھیں جس پر وزارت خارجہ
پاکستان نے سخت نوٹس لے کر ہائی کمشنر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔ پاکستانی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے بعد میں الیکٹرانک میڈیا نے بھی شنر کیا۔ جس کے بعد معاملے کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تقریب کے دوران غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔ جس کے بعد معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان سے تحریری جواب طلب کرنے اور انہیں اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک ایوارڈز تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن جب انہیں خطاب کے لیے اسٹیج پر بُلایا گیا تو انہوں نے بہکی بہکی باتیں شروع کر دیں جس پر وہاں موجود لوگ بھی ان پر ہنسنے لگے لیکن وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی باتوں میں مصروف رہے۔