کلثوم نواز کی موت سے قبل نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ملنے والا ایک پیغام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز گذشتہ روز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں سنائی گئی۔ اس حوالے سے معروف صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ احتساب عدالت میں منگل کو میری

موجودگی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے معاونین نے بیگم کلثوم نواز کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔جس کے چند گھنٹوں بعد ہی بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی یہ خبر یقیناً نوازشریف کے لئے رنج و الم کا باعث رہی ہوگی لیکن اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا کہ بعد ازاں دن میں کیا ہونے والا ہے ۔نوازشریف کو اپنی زندگی میں ملنے والی یہ سب سے بُری خبر تھی۔ میں نوازشریف کے ساتھ بیٹھ تھا۔ وہ اپنی اہلیہ کی صحت کے حوالے سے اطراف میں لوگوں کے ساتھ گفتگو سے پرہیز کررہے تھے۔انہوں نے اپنے حواس برقرا رکھتے ہوئے پُرسکون انداز میں دھیمی آواز کے ساتھ اپنے ایک معاون کو فوری اپنے صاحبزادے حسین نواز سے بات کرنے اور بیگم صاحبہ کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین کیفیت معلوم کرنے کی ہدایت کی۔ شاید انہیں خدشہ تھا ، جیل واپس جانے کے بعد وہ اپنی شریک حیات کی صحت سے متعلق تازہ ترین کیفیت کے متعلق دریافت نہ کرسکے۔ چند منٹ کے بعد معاون نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کو دوبارہ وینٹی

لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے، ان کی حالت نازک ہے۔نواز شریف کے برابر میں بیٹھے میں نے یہ گفتگو سُنی۔ اس حوالے سے میاں صاحب نے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا انہیں اپنی اہلیہ سے بات کرنے کا موقع ملا؟ انہوں نے اثبات میں کہا کہ ہاں مختصر وقت کے لئے بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ خود ان کی اپنی صحت کے بارے میں میرے استفسار پر میاں صاحب نے کہا ’’اللہ کا شکر ہے۔‘‘ انہوں نے مجھے بتایا کہ مریم اور صفدر بھی ٹھیک ہیں اور کہا ’’الحمداللہ‘‘۔ میرے دریافت کرنے پر نوازشریف نے یہ بھی بتایا کہ خاندان کے تینوں ارکان کو اڈیالہ جیل میں سوائے جمعرات کے ملنے کی اجازت نہ تھی۔ جمعرات ہفتہ وار مہمانوں سے ملاقات کا دن ہوتا ہے۔ احتساب جج کی آمد سے قبل طارق فاطمی جو ان کے مشیر رہے، نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد کے سی پیک سے متعلق متازع بیان پر انہیں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں