فلم انڈسٹری کی مشہور مسلمان اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی غیر اخلاقی تصاویر اپلوڈ کیں، کہ ہر جگہ ہنگامہ کھڑا ہوگیا. ان کی یہ تصاویر دیکھ کر مداح شدید غصے میں نظر آتے ہیں اور کافی چاہنے والوں نے انکے خلاف محاز کھڑا کر دیا ہے. مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسی غلیظ حرکتیں کرنے کا شوق ہے تو اس اداکارہ کو چاہیے کہ اپنا مذھب تبدیل کر لے.
بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا” آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔“ دوسری جانب سارہ خان نے تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ”میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔“ واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل”یہ کیسی محبت ہے“ بے حد مقبول ہوا تھا۔
آپ سارہ خان کو کیا مشورہ دینا چاہیں گیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.