بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان سے جب کسی صحافی نے پوچھا کہ فلمی دنیا میں تو آپ ہر خوبصورت اداکارہ کو رومانس کر چکے ہیں، لیکن بچپن میں یعنی اسکول اور کالج کے زمانے میں آپکو پہلا پیار کس سے ہوا؟ سلمان نے مسکراتے هوئے کہا کہ بچپن میں مجھے میری استانی بہت پسند تھیں، مجھے اپنی استانی کیساتھ گہرا عشق ہو چکا تھا، اور میں اپنی استانی کے ہی خواب دیکھا کرتا تھا.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول کنوارے سلمان خان شادی سے تو دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں۔ حال ہی میں ٹی وی شودس کادم کی شوٹنگ کے دوران جب سلمان خان سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھاگیا توانہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اوروہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹادیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہت سے لڑکوں کو بچپن میں اپنی استانی سے پیار ہو جاتا ہے لیکن آپ سارے اس بات کو چھپاتے ہیں. پر میں یہ راز چھپانے سے نہیں ڈرتا، اس لیے میں نے آپکو صاف صاف بتا دیا ہے.