خواتین کے لئے چہرے اور جسم کی خوبصورتی کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتاہے ۔ چاہے فیس واش ہو ، فیس ماسک ہو ، ہیئر کلر ہو ، لپ کئیر کا سامان ہو ، لسٹ کافی طویل ہوتی جاتی ہے ، لیکن کچھ بھی ہو اچھا نظر آنا سب کو پسند ہوتا ہے ، اور یہ ایک انسانی نفسیات ہے کیونکہ ہم اچھا نظر آنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشش بھی کرتے ہیں ۔ لیکن ہم آپ کو اچھی خبر دیتے ہیں اچھا نظر نے کے لئے آپ کو بہترین میک کا سامان خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ کچھ قدرتی اور عام ملنے والی چیزوں سے بھی آپ خود کو خوبصورت بنا سکتے ہیں اور یہ چیزیں نہ صرف سستی ہوتی ہے بلکہ ان کا کام بھی بہتر ہوتا ہے اور نتیجہ بھی اچھا نکلتا ہےاگرآپ کو قدرتی اشیاء کی تلاش ہے جو کہ آپ کی جلد کو چمکدار اور کوبصورت بنائے تو اس کے لئے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھے اس میں ہم آپ کو کچھ قدرتی اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی جلد کے لئے بے حد اچھے ثابت ہونگے
- شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن نمک ملا پانی جلد کے لئے بہترین ٹانک ہے ۔ بس نمک لیں اور اسے پانی میں حل کریں ۔ اس کے بعد اس میں ایک تولیہ اچھی طرح گیلا کرلیں اور اس کو اپنے چہرے پر اوڑھ لیں اس 10 منٹ رہنے دیں اس کے بعد اپنے چہرے کو دیکھیں تروتازہ نظر آئے گا اور اگر کسی قسم کی سوجن ہوئی تو وہ بھی ختم ہو جائے گی
- ہونٹوں کو بھرا بھرا سا نظر آنے کے لئے آپ کو کسی قسم کے فلٹرز کے استعمال کی ضرورت نہیں ۔ بس ایک ٹوتھ برش لیں اور تھوڑا سا کوئی بھی آئل ۔ اس آئل کو ٹوتھ برش کی مدد سے ہونٹوں پر لگائے ۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے ہونٹ پہلے سے کتنے مختلف اور اچھے لگ رہے ہونگے
- کھوپڑے کا تیل تو سب نے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جلد کے لئے کتنی اچھی چیز ہے ۔ بس چہرے پر اس کا ہلکا مساج کریں لیکن اس سے پہلے چہرے پر بھاپ لیں ۔ اس کےبعد مساج کریں آپ دیکھیں گے کہ اپ کا چہرہ پہلے سے کافی اچھا اور فریش لگ رہاہے ۔ ہر چار دن بعد کرنے سے اور بھی جلدی نتیجہ ملتا ہے
- آپ نے تیار ہونا ہے لیکن ٹھوڑی پر دانیں ہیں تو پریشان نہ ہو ۔ بس تھوڑا سا شہد متاثرہ جگہ لگائیں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ اس کے بعد دھو لیں ۔ اکثر لوگوں کو اس سے فائدہ ہوتا ہے یا تو دانے کا سائز کم ہوجاتا ہے یا ختم ہو جا تا ہے
- اگر گھر میں شہد نہیں تو پریشان نہ ہو ۔ سرخی کم کرنے کے لئے آنکھوں کی دوا بھی اچھی ہوتی ہے ۔ بس ایک کاٹن کے کپڑے پر تھوڑی مقدار میں دوائی لگائے اور اسے فریج میں تین سے پانچ منٹ رکھیں ۔ اس کے بعد اس متاثرہ جگہ پر رکھ کر دبائیں ۔ اس سے کافی حد تک سرخی کم ہوجاتی ہے
- پارٹی یا کسی تقریب سے واپسی ہوئی ہےلیکن میک اپ ریموور ختم ہو چکا ہے تو پریشان نہ ہو ۔ سادہ پانی میں زیتون کا تیل ڈالیں اور اس کو چہرے پر میک صاف کرنے کے لئے استعمال کریں ۔ نیتجہ بہترین آئے گا
- زیر جامہ بالوں کا بڑھنا ایک مسئلہ ہے ۔ لیکن بیکنگ سوڈا سے اس کا حل کیا جاسکتاہے ، ایک پیالہ میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں ، ایک چمچ پانی اور اس کے ساتھ اس میں ایک چمچ چائے کا دلیہ ڈال لیں ، اور اچھی طرح مکس کریں ، اس کے بعد جب پیسٹ بن جائے تو اس ے استعمال کریں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں آ پ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
- اس کے ساتھ بیکنگ سوڈا آنکھوں کے گرد ہلکوں کو بھی کم کرتا ہے ۔ بس ایک چھوٹا چمچ سوڈا لیں اور گرم پانی میں ڈال لیں ۔ اس میں ایک کاٹن کا ٹکڑا ڈالیں ۔ اور اسے اپنے آںکھوں کے نیچھے ہلکوں پر رکھ دیں 10 منٹ بعد اتار کر چہرہ دھو لیں
- اکثر لوگوں کے بال گرتے ہیں جس سے بچنے کے لئے لوگ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں ۔ لیکن آپ صرف ایک کام کریں ، ایک کیلا لیں ۔ ایک انڈا اور ایک چمچ شہد بھی ساتھ رکھیں ۔ اور اس میں آدھا گلاس ڈارک بئیر ۔ ان سب کو اچھی طرح سے مکس کریں یہاں تک کے کیلا بھی ختم ہوجائے اس کے بعد اس آمیزے کو سر ؎پر لگائے اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔ ہفتے میں ایک بار استعمال کریں اور اس کے بعد نتیجہ دیکھیں
- پلکو ں کی لمبائی اور کوبصورتی کے کے لئے کوکونٹ آئل کا ااستعمال کریں ۔ بس آدھا چمچ آئل اور ا س میں لونڈر نامی پودے سے نکالا گیا عرق دو سے چار قطرے ڈالیں ۔ اور پھر Q-tip کی مدد سے اسے پلکوں پر لگائیں ۔ اس عمل کو ہفتہ میں ین دفعہ کریں