کل عدالت نے اتنا انتظار کروایا کہ حنیف عباسی کو بھی نیند آنے لگ یہ تو پھر رپورٹر ہیں کل عدالت کے فیصلے کا انتظار پوری قوم کو تھا لیکن نوکری تو نوکری ہے بیچاری رپورٹر کا کیا حال ہو دیکھیں انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے اور سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔یہ فیصلہ صبح 12 بجے محفوظ کیا گیا تھا جو تقریباً 9 گھنٹے طویل انتظار کے بعد سنایا گیا اور اس انتظار کے دوران نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ آمنہ عامر کیا کرتی رہیں؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تفصیلات کے مطابق آمنہ عامر ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سننے کیلئے کمرہ عدالت میں موجود تھیں کہ طویل انتظار کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہو گئیں اور بالآخر نیند ان پر غالب آ گئی جو کٹہرے کی ’آغوش‘ میں سر ٹکائے نیند کی وادی میں چلی گئیں۔ ان کے کسی ساتھی رپورٹر نے یہ تصویر لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے