یہ ہے سیاست اور یہ انسانیت

انتخابات میں سیاسی جماعتیں ایک گلی محلہ میں رہنے والوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتی ہیں اور ان سیاست دانوں کی دی ہوئی یہ دشمنیاں سالہ سال پھر چلتی ہیں لیکن مخالفت اپنی جگہ لیکن اخلاقیات کا بھی کچھ سبق ہوتا ہے گھر کی تربیت ہوتی ہے لیکن اس معاشرے میں تو ایسا لگتا ہے جہسے سب ہی ختم ہو چکا ہے پھر اگر ہم پر چور ڈاکو مسط ہوتے ہیں تو گلہ شکوہ نہں کرنا چاہیے کیونکہ ہم بحیثیت انسان اتنا گر چکے ہیں

کہ انسانیت بھی شرما جائے انتخابات 2018 سے قبل سیاسی حریفوں کے درمیان اختلافات کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات میں سیاسی مخالفت میں اخلاقیات کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔مخالفین کے درمیان سیاسی عدم برداشت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق بھی بھول چکے ہیں

اور بے زبان جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر مخالف قائدین کے نام اور تصویریں لگا کر اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جہاں ’کتے‘ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر امیدواروں کی تصاویر پر مشتمل انتخابی پوسٹر لگائے گئے۔ویڈیو دیکھیں اور اپنے معاشرے کی بے حسی کا ماتم کیجئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں