انسانیت بھی شرما جائے ایسا کام ، کیا یہ لوگ خود کو انسان کہتے ہیں ایک بے زبان جانور کیساتھ ایسا سلوک ملک میں انتخابی گہما گہمی کے دوران سیاسی جماعتوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے اپنی حریف جماعتوں اور رہنماؤں کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے لیکن مخالفت کی حد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگ اخلاقیات تک بھول گئے ہیں اور بے زبان جانور تک کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا
جہاں مخالفین نے بے زبان جانور گدھے پر نہ صرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ’ نواز ‘ لکھا بلکہ اس دوران گدھے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ایک بے زبان جانور کو اس طرح سے تشدد کا نشانہ بنانا کیا درست ہے شرم تم کو مگر نہیں آتی