کیپٹن صفدر سے ملاقات کے لئے آنے والے کون تھے ان کا پتا چل گیا ۔ ایون فیلڈ ریفرینس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف ، مریم صفدر اور کیپٹن صفدر نیب کو مطلوب تھے ان کو اس کیس میں بالترتیب 10 سال ، 7 سال اور ایک سال کی سزا ہوئی ۔ کیپٹن صفدر ملک میں موجود تھے اور خود ہی گرفتاری دینے کے لئے گاؤں سے راولپنڈی آئے جہاں ایک بڑے جلوس کی شکل میں نیب والوں نے ان کو گرفتار کیا ۔ اس سزا کے بعد نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ بھی ملک آرہے ہیں ۔ جو کہ آج لاھور ائیرپورٹ پر ان کو لانے والا جہاز اترے گا ۔
کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل لایا گیا جہاں ان سے ملاقات کے لئے ان کی بیٹی مہر النساء اور داماد آئے اور انہوں نے جیل میں کیپٹن صفدر سے ملاقات کی ۔ یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ان کی بیٹی نے اپنے والد کے لیے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء بھی پہنچائی ۔