حال ہی میں خبر سامنے آئی کہ بشری مانیکا نے اپنی مریدنی نور بخاری کی اپنے سابقہ شوہر سے شادی کرائی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے ہوا تھا ۔ عمران خان نے جب بشری مانیکا یعنی پنکی سے شادی کرنے کا سوچا تو اس وقت ان کے سیکرٹیری عون نے جو کہ نور بخاری کے شوہر تھے ان سے بات چلانے کو کہا تو انہوں نے خاور مانیکا کو راضی کیا کہ وہ بشری مانیکا کو طلاق دیں اور اس کی جگہ ان کی بیوی نور بخاری سے شادی کرلیں جس پر وہ راضی ہو گیا اب حال ہی میں انہوں نے نور بخاری سے شادی کر لی ۔
اس پر نور بخاری نے ایک ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور کبھی میں نے ایسا سوچا بھی نہیں ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم پاکستانی کہا سے ایسی باتیں نکال کر لے آتے ہیں ۔ بشری مانیکا یعنی پنکی اس کی مرشدہ ضرور ہے لیکن کبھی بھی ان کے درمیان اس قسم کی باتیں نہیں ہوئی ۔ اور انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ وہ ایک ایسے مرد سے شادی کرے جو اس کے باپ کے عمر کا ہو ۔ یہ سب افواہیں ہیں ۔ اور مجھےاس سے بہت تکلیف ہوئی ہے ۔ پتا نہیں میرے بھائیوں کو اتنی میری فکر کیوں ہو رہی ہے جو میری شادی ہر کسی سے کروا رہے ہیں ۔ مجھے اس پر بے حد حیرانگی ہوتی ہے ۔ کہ لوگ کیسے کسی کی کردار کشی کر لیتے ہیں ۔