تاریخ کے تباہ کن فضائی حادثات

دور دراز علاقوں کی رسائی کے لئے عموما ہوائی جہاز کا سفر کیا جاتا ہے جس سے مہینوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو اجاتا ہے اور یہ سفر آراز دہ بھی ہوتا ہے لیکن اپنی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود یہ سفر جان لیوا بھی ہوتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو کچھ فضائی حادثات کے بارے میں بتاتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں ۔
ٹینیریف ایئر پورٹ حادثہ


اسپین کے جزیرے پر واقع ائیرپورٹ میں دو بوئنگ جہازوں کے ٹکراوں سے 583 لوگوں کی ہلاکت ہوئی یہ سب سے زیادہ مرنے والوں کا فضائی حادثہ شمار کیا جاتا ہے
جاپان ایئر لائن فلائٹ 123


ٹوکیو سے اڑان بھرنے والا یہ طیارہ اوساکا جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک پہاڑی سے ٹکرا گیا جس میں 520 لوگوں کی ہلاکت ہوئی جب کہ 4 افراد زندہ بچ گئے ؎

چرخی دادری کا ہوائی تصادم


یہ حادثہ سعودی ائیرلائن اور قزاکستان ائیر لائین کے جہازوں کے درمیان دہلی میں ہوا اس میں 349 ہلاکتیں ہوئی اور کوئی بھی جہاز کا مسافر بچ نہ سکا

ایئر انڈیا فلائٹ 182


ائیر انڈیا میں ہلاکتیں 329 ہوئی تھیں اور اس کی وجہ جہاز میں رکھا گیا بم تھا جو کہ 1985 میں لندن کو پرواز کرتے ہوئے پھٹ گیا تھا
سعودیہ فلائٹ 163


یہ طیارہ ریاض سے جدہ کی طرف گامزن تھا ۔ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس میں آگے لگ گئی جس کے بعد پائلٹ نے اس طیارہ کو ہنگامی لینڈنگ کے لئے واپس موڑ لیا ۔ جہاز اتر گیا لیکن اس میں دھواں بھرنے کی وجہ سے کوئی بھی زندہ بچ نہ سکا ۔ اس طیارہ میں 301 افراد سوار تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں