ہمارے چیف جسٹس فیس بک کے ماڈل ہے ۔ یہ صرف لوگوں کی واہ واہ سمیٹتے ہیں انہوں نے کچھ کرنا نہیں ۔ ان میں شرم و غیرت ختم ہو چکی ہے ۔ فیصل رضا عابدی کے سختے کمنٹس
فیصل رضا عابدی سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ موجودہ حکومت میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی کو اس وقت بجلی اور پانی کا مسئلہ درپیش ہے اور عالمی رپورٹس کے مطابق آئندہ 10 سال میں کراچی کا پانی مکمل ختم ہوجائے گا ۔ اس کے بارے میں آپ کی کیا منصوبہ بندی ہے ؟ اس سوال پر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ مسئلہ اس سے بھی ایک بڑا موجود ہے اور وہ ہے ہمارے نوٹنکی چیف جسٹس جو کہ ماڈل بنے ہوئے ہیں اور ہر جگہ کے دورے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف سو موٹو لیا ۔ اب اس کا کیا بنا کچھ آپ کو علم ہے ۔ پہلےئ سے زیادہ اب اس کمپنی نے بدمعاشی شروع کر دی ہے ۔ 200 سے زائد جعلی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہم نے پکڑی تھی انہوں نے اس پر بھی سوموٹو لیا مجھے بتائے کہ انہوں نے اس کیس میں کتنوں کو جیل بھیجا کتنوں کو سزا ہوئی ہے ۔ ؟ یہ صرف فیس بک پر بیٹھ کر انصاف بانٹ رہے ہیں ۔ ان کو زمینی حقائق کا کچھ بھی علم نہیں ہوتا ۔کہ حقیقت کیا ہے بس جو بات فیس بک پر چل پڑے ، وائرل ہوجائے تو چیف جسٹس پہنچ جاتے ہیں اور ماڈلنگ شروع کر دریتے ہیں اور خود بھی ایک قانونی طریقے کو فالو نہیں کرتے ۔ غیر قانونی حرکات کرتے ہیں لیکن خود کو یہ جناب قانون کا رکھوالہ کہتے ہیں ان لوگوں میں عزت اور شہرت حاصل کرنے کی وبا لگ گئی ہے ۔ جس کے لئے یہ لوگ ہر طرح کے کام کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔۔ یاد رہے فیصل رضا کو پہلے بھی اپنے سخت الفاظ کی وجہ سے عدالت میں پیشی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اور لگتا ہے کہ اس بار ان کو سزا بھی ہو سکتی ہے ۔