2 ہزار سال پرانے تابوت سے کیا نکلا ماہرین آثار قدیمہ حیران

مصر میں کھدائی کے دوران ایک تابوت نکل آیا جس کی لمبائی 9 فٹ تھی جب کہ اس کا وزن بھی اچھا خاصا پرانا تھا ۔ ماہرین نے جب اسے کھولا تو ایک ایسی چیز نکل آئی جس کےبارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر سکندریہ میں ایک مقام پر کھدائی کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ کو ایک تابوت ملا جو کہ سیاہ پتھر سے بنایا گیا تھا ۔ جس کی لمبائی حیران کن طور پر 9 فٹ تھیں ۔ جب کے اس کے ساتھ ہی ایک سفید رنگ کا مجسمہ بھی دفن کیا گیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے

کہ یہ مجسمہ 2 ہزار سال پرانا ہے اور اس کو دفنانے کے بعد کبھی بھی نہیں کھولا گیا ۔ یہ 2 ہزار سال بعد سورج کی روشنی میں سامنے آیا ہے ۔ یہ تابوت 16 فٹ کی گہرائی میں دفن تھا جب کہ اس تابوت کی پیمائش ،اونچائی6فٹ، لمبائی 9فٹ اور چوڑائی 5.4فٹ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تابوت کی اوپری سطح کے بعد ایک اور پتھر کا بنا ہوا پردہ ہے جسے ابھی تک نہیں کھولا گیا ۔ اس کو کھولنے کے بعد معلوم ہوگا کہ اس میں کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹولمک خاندان کے دور کا ہے جنہوں نے 300 سال تک مصر میں حکومت کی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں