اگلے 2ماہ کے دوران پاکستان میں 5بڑے دہشتگردی کے واقعات ہوں گے

پشاور میں دہشت گردی کے تازہ ترین حملے کی پہلے سے پیش گوئی کرنے والے مشکوک ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اب یہ تشویشناک پیش گوئی سامنے آ گئی ہے کہ اگلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے مزید پانچ واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ بظاہر ایک بھارتی نجومی کا ہے، جس نے اکتوبر کے مہینے میں کہا تھا کہ پاکستان میں عنقریب دہشتگردی ہونے والی ہے۔ اکتوبر میں انیرودھ کمار مشرا نامی صارف، جو ٹویٹر ہینڈل@anirudh-astro، استعمال کرتا ہے نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا ”پاکستان میں نومبر کے مہینے میں دہشتگردی کے حملے ہوسکتے ہیں“ اور اس نے ایک پاکستانی اخبار کو بھی اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کیا تھا۔ یکم دسمبر کے روز پشاور میں دہشتگردوں نے زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کردیا اور اس حملے میں 13 افراد شہید ہوئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد مشرا نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں کہا کہ اس کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے بس ایک دن آگے پیچھے ہوگیا۔ اسی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیاہے کہ فروری کے وسط تک پاکستان میں دہشتگردی کے پانچ مزید حملے ہوں گے۔

اس صورتحال پر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص دہشت گردی کے متعلق ایسی پیشگوئیاں کر رہا ہے۔ ایک رائے یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے پیچھے ہو سکتی ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے اور پاکستان کے پاس اس کے مکروہ جرائم کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں