قبائلی علاقوں کا گزشتہ 70سالوں کی محرومیوں کا بنیادی وجہ وہاں پرنافذ کالا قانون ایف سی آر ہے، گورنر ہاؤس سے سینکڑوں کلومیٹر دور علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات تو موجود ہیں افسوس چند منٹ کی دوری پر جمرود باڑہ سمیت دیگر قبائلی علاقے ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سردارخان
پشاور(این این آئی)جماعت اسلامی نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا. مارچ10 دسمبر کو تاریخی باب خیبر سے شروع ہوکراسلام آباد پہنچے گا.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق ڈی چوک پرشرکاء سے خطاب کرئینگے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی فاٹا و صدر فاٹا سیاسی اتحاد سردار خان نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا گزشتہ 70 سالوں کی محرومیوں کا بنیادی وجہ وہاں پرنافذ کالا قانون ایف سی آر ہے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے سینکڑوں کلومیٹر دور علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات تو موجود ہے لیکن افسوس کہ گورنر ہاؤس سے چند منٹ کی دوری پر جمرود باڑہ سمیت دیگر قبائلی علاقے ہر قسم کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں .انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد قبائلی عوام افریقہ سے زائد غربت میں زندگی گزار رہے ہیں
قبائلی عوام تعلیمی، انسانی، معاشی اور ملکی حقوق سے محروم ہیں وہاں پر نہ تو میڈیکل کالج ہے اور نہ یونیورسٹیز ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی سے لیکر اب تک ہمیں این ایف سی ایوارڈ میں ایک روپیہ نہیں دیا گیا جبکہ قبائل پاکستان کی پانچویں آکائی ہے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرینگے کہ قبائلی علاقوں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کر تے ہوئے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوامیں ضم کیا جائے جبکہ فاٹا کو بچاس سال کیلئے ٹیکس فری زون اور پچاس سال کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں7فیصد حصہ دیا جا ئے اور فاٹا میں فی الفور تعلیمی ایمر جنسی نافذ کی جائے.