پاک فو ج کے پہلے سکھ میجر ہر چرن سنگھ نے شادی کر لی، ان کی شادی کی تقریب حسن ابدال میں گردوارہ پنجہ صاحب میں ہوئی جس میں حاضراور ریٹائرڈ سروس افسروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے شادی شدہ جوڑے کےنام نیک تمناﺅں کاپیغام بھجوایا ہے۔
میجر ہر چرن سنگھ کی شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی، جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان، جنرل ریٹائرڈ مزمل اورجنرل ریٹائرڈ اظہرعباس سمیت دیگر حاضر سروس اور سابق فوجی افسرا ن نے بڑی تعداد میں خصوصی طورپر شرکت کی، جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق بھی اس موقع پرموجود تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میجر ہرچرن سنگھ نے 2007میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ پاک فوج میں تمام مذاہب کے حقوق کااحترام کیا جاتا ہے فوج میں اقلیتوں کی نمائندگی قومی یکجہتی کی علامت ہے ۔
شادی کی ویڈیو دیکھیں
Congrats to Maj Harcharn Singh, Sikh officer of Pak Army on his wedding. COAS conveys message of felicitation to the couple. (1 of 2) pic.twitter.com/w0DAdN1dhZ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 3, 2017