وہ بچہ جو 15 سال تک اپنی حاملہ ماں کے پیٹ میں موجود رہا

بھارت میں ایک خاتون کو کئی سال سے پیٹ میں شدید درد کا مسئلہ تھا۔ وہ کئی ڈاکٹروں کے پاس گئی لیکن وہ درداورقبض کش ادویات دے کر اسے روانہ کر دیتے۔ گزشتہ دنوں مسئلہ سنگین ہونے پر اسے ماہر ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا۔ جب اس کا سکین کیا گیا تو پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس 52سالہ خاتون کے پیٹ میں مردہ بچہ موجود تھا۔ اس خاتون نے 15سال قبل اسقاط حمل کروایا تھا اور تب ڈاکٹروں نے اسے کہاتھا کہ اس کا بچہ نکال دیا گیا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔ وہ بچہ اس کے پیٹ میں ہی موجود رہا۔

خاتون کے اگلے کئی سال شدید تکلیف میں گزرے اور گزشتہ تین سال سے اسے قے بھی آنی شروع ہو گئی۔ وہ جو کچھ کھاتی قے کر دیتی۔ جس پر اسے ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور کے جوننکار سرجیکل نرسنگ ہوم لیجایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں نے یہ حیران کن انکشاف کردیا۔ خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نیلیش جوننکار کا کہنا تھا کہ ”سکین میں یوں لگا جیسے اس کے پیٹ میں کوئی پتھر موجود ہو، جس نے اس کی خوراک کی نالی بھی بند کر رکھی تھی۔ تاہم جب اس کا آپریشن کیا گیا تو پتا چلا کہ وہ پتھر نہیں بلکہ مردہ بچہ تھا، جسے دیکھ کر آپریشن تھیٹر میں موجود ہر کوئی دنگ رہ گیا۔“ رپورٹ کے مطابق خاتون آپریشن کے بعد اب روبہ صحت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں