”میں ماہرہ خان کی اس بات پر فدا ہوں کہ ۔“ ماہرہ خان کیساتھ تصاویر لیک ہونے کے بعدرنبیر کپور خود ہی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا !!!

رنبیر کپور اور ماہر خان کی نیویارک میں تمباکو نوشی کرتے ہوئے لی گئی تصاویر گزشتہ 2 روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ایک ہنگامہ برپا ہے تاہم اب خود رنبیر کپور ہی میدان میں آ گئے ہیں اور اس سارے معاملے پر اپنا موقف دیدیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق رنبیر کپو ر نے کہا کہ ”مجھے گزشتہ چند مہینوں سے ماہرہ خان کو جاننے کا موقع ملا۔ میں ان کی کامیابیوں اور اس سے بھی زیادہ ان کی شخصیت کے باعث ان کی تعریف اور عزت کرتا ہوں ۔

ان کے بارے میں جو گمان کیا جا رہا ہے اور جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ بہت افسوسناک ہیں۔اس کے علاوہ اس معاملے پر کس عدم مساوات کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ بھی انتہائی افسوسناک ہے اور یہ صرف اس لئے کہ وہ ایک لڑکی ہے۔

میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ منفی باتیں کرنا بند کی جائیں اور بھگوان نے جو آپ کو زندگی دی ہے اس سے لطف اندوز ہوں۔ یاد رکھیں۔۔۔ تمباکو نوشی اور نفرت دونوں ہی مضر صحت ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں