مائوتھ واش استعمال کرنے والوں کے لئے

منہ کی بدبو کو ختم کرنے کےلئے بہت سے لوگ کلی کی بجائے ماوتھ واش پر انحصار کرتے ہیں۔کچھ لوگ روازنہ ماوتھ واش کرنے کی عادت اپنالیتے ہیں۔انہیں جان لینا چاہئے کہ ان کی یہ عادت انہیں ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا کرسکتی ہے۔امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ دوبار ماوتھ واش کرتے ہیں ان کے اندر ابتدائی شوگرکا مرض پیدا ہونے کا پچاس فیصد خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہاورڈ سکول آف پبلک کے پروفیسر جوشی پورا نے اپنے حالیہ مطالعہ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ دن میں دوبار ماوتھ واش استعمال کرتے ہیں ان کے منہ میں موجود انسان دوست بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔

ڈاکٹر جوشی کا کہنا ہے کہ ماوتھ واش میں موجود غیر مستند اینٹی بیکٹیریل اجزا کی وجہ سے اچھے اور برے دونوں قسم کے بیکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں ۔مطالعہ کے دوران ایسے افراد پر تجربہ کیا گیا جو دن میں ایک بار یا پھر کبھی بھی ماو¿تھ واش استعمال نہیں کرتے جبکہ ان کی نسبت دن میں دوبار ماوتھ واش کرنے والوں میں ابتدائی ذیابیطس کے خطرات بڑھنے کے امکانات زیادہ ظاہر ہوئے ۔ ڈاکٹر جوشی کہنا ہے کہ اس امر سے وہ بیکٹیریا ہلاک ہوجاتے ہیں جو ذیابیطس اور موٹاپا پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں