تربت میں 15افراد کی قتل لیکن ان کے ساتھ موجودسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا حیدر بچ نکلا

بلوچستان میں قتل ہونے والے نوجوانوں کا دوست اور واقعے کا عینی شاہد حیدر معجزانہ طور پر زندہ بچ کر گھر واپس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 نومبر کو بلوچستان کے علاقے تربت میں 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا، قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا، انہی افراد میں سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان ابوبکر، حمزہ اور حیدر بھی تھے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ترکی جانے کے لئے نکلے لیکن راستے میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔راستے میں جب بس ایک مقام پر کی تو حیدر باتھ روم چلا گیا اور جب تک وہ واپس آیا تو بس جا چکی تھی اور وہ وہیں رہ گیا ،اس نے کسی طریقے سے اپنے گھر رابطہ کیا اور اپنے زندہ ہونے کی اطلاع دی ،حیدر کے ساتھ اس کے گاﺅں کے دو افراد بھی تھے جو کہ یورپت جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔


واقعے میں زندہ بچ جانے والا حیدر نامی نوجوان بحفاظت اچانک واپس اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ حیدر ان 15 بدقسمت نوجوانوں میں شامل تھا جنہیں تربت کے علاقے بلیدہ میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، حیدر کے گھر پہنچتے ہی اس کی ماں کے خوشی سے آنسو جاری ہوگئے اور وہ لخت جگر سے لپٹ کر روتی رہی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدر کی گھر واپسی کے بعد 15 نومبر کو پیش آنے والے دلخراش واقعے میں تحقیقات میں واضح مدد مل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں