سپین میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

سپین میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والے فرانسیسی شہری کو پولیس نے گولی مار دی ۔تفصیلات کے مطابق یورپ میں اسلام کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث اسلام کے خلاف تعصب بڑھتا جا رہا ہے ۔خود کو انسانیت کا علمبردار قرار دینے والے ان ممالک میں آئے روز مسلمانوں کے خلاف کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا ہو جاتا ہے جو انکے جھوٹے دعووں کا پول کھول دیتا ہے ۔

ایسا ہی ایک واقعہ سپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا جہاں ہائی وے کے ٹول پلازے پرپولیس نے ایک فرانسیسی شہری کو اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر گولی مار دی ۔شہری گولی سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی تھی ۔انہیں لگا کہ مذکورہ شخص کوئی دہشتگرد ہے اور حملہ کرنا چاہ رہا ہے اس لیے غلطی سے اس پر گولی چلا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں