سپریم کورٹ کے پانامہ کیس چلا تو نواز شریف وزیراعظم سے سابق وزیراعظم ہو گئے جس کے بعد انہوں نے ایک ریلی نکالی جس میں ایک مشہور جملہ بولا ”مجھے کیوں نکالا۔“
یہ جملہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچا اور ہر کوئی اپنے تئیں اسے مختلف موضوعات، لطیفوں اور شعروں میں ’فٹ‘ کرنے لگا حتیٰ کہ تحریک انصاف نے اپنے ایک گانے میں بھی اسے شامل کر لیا۔
ایک صحافی کو ناجانے کیا سوجھی کہ اس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے سوال کرتے ہوئے اس میں یہ جملہ اتنی خوبصورتی سے فٹ کیا کہ عمران خان کی ہنسی نکل گئی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ ” جب آپ کو پہلی مرتبہ ٹیم سے باہر نکالا گیا تھا تو کیا آپ نے ٹیم مینجمنٹ سے پوچھا تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نوازشریف اورمریم نوازآج لاہورسے اسلام آبادپہنچیں گے، پارٹی رہنماؤں اوروزراء سے ملاقاتیں بھی متوقع
اس پر عمران خان کی ہنسی نکل گئی اور انہوں نے ہنستے ہنستے ہی جواب دیا کہ ”نہیں، کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ ”مجھے کیوں نکالا“۔ اس سوال پر جواب ملا تو صحافی بھی خوش ہو گیا کیونکہ وہ اپنی شرارت میں کامیاب ہو چکا تھا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
رپورٹر: خان صاحب جب آپ کوٹیم سےنکالاگیاتھا،کیاآپ نے ٹیم مینجرسےپوچھاکہ آپ کو کیونکالا؟
عمران خان: pic.twitter.com/jeTScvd1YH— Aimal Khan Kakar (@Aimalkhankakar) November 12, 2017