سموگ ختم ، بارشیں اور برف باری۔۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں کئی ماہ کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث پنجاب میں جاری سموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں