اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو فیس بک پر ’صبح بخیر‘لکھنے پر گرفتار کر لیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس فلسطینی شہری نے مغربی کنارے میں ایک بلڈوزر کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی تصویر بنائی اور فیس بک پر پوسٹ کر دی اور اس کے ساتھ عربی زبان میں ’صبح بخیر‘ لکھ دیا۔
’میں نے اس صحافی سے اپنی کمپین کی کوریج کی درخواست کی تو اس نے کھانے پر بلالیا، ملنے گئی تو فوراً ہی کہنے لگا کہ۔۔۔‘ خاتون نے پاکستانی میڈیا کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا
اسرائیلی پولیس نے ان الفاظ کا فیس بک پر ترجمہ کیا تو کمپنی نے ایسی غلطی کر دی کہ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔ فیس بک نے ان الفاظ کا عبرانی زبان میں”ان پر حملہ کرو“ اور انگریزی میں ”انہیں زخمی کرو“ ترجمہ کیا۔ پولیس کو جب فیس بک کی اس غلطی کا ادراک ہوا تو شرمندہ ہو کر رہ گئی اور فلسطینی کو رہا کر دیا۔ پولیس ترجمان لیوبا سمری کا کہنا تھا کہ ”یہ فیس بک کے سافٹ ویئر کی غلطی تھی۔ شک غلط ثابت ہونے پر اس شخص کو فوری رہا کر دیا گیا ۔“