فلمسٹار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد خود کو مکمل تبدیل کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور نے شوبز سے کنارا کشی اختیار کرنے کے بعد نماز کی پابندی اور دیگر عبادات کو اپنا معمول بنا لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بھرپو رحصہ لے رہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نور کا اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ساری زندگی بیکار گزرنے کے بعد زندگی کا اصل مقصد اب سامنے آیا ہے ۔