مسلم لیگ (ن) دو حصو ں میں تقسیم ۔۔ چوہدری نثار نے مریم نواز اور نواز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا

شریف خاندان کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مائنس مریم فارمولہ کو ماننے سے واضح انکار کر دیا ہے،اور مائنس مریم نواز فارمولا کے حوالے سے پیغام لانے والے افراد کو واضح کہہ دیا ہے کہ یہ میری پوری فیملی کو سیاست سے آوٹ کرنے کی سازش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کروں گا ۔

میری نا اہلی کا فیصلہ عدالت سے ہوا اور آئینی جنگ لڑتا رہوں گا ۔قومی اخبار کے مطابق نواز شریف کے اس واضح جواب کے بعد ن لیگ کے اندر واضح طور پر گروپنگ ہونے کا امکان ہے ،جبکہ شہباز شریف بھی اس صورتحال سے متاثر نظر آ رہے ہیں ، دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا پریشر بھی ن لیگ پر بڑھ گیا ہے ۔

شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف کو واضح کریں گے کہ ہمیں اداروں کے ساتھ تصادم سے گریز کرنا چاہے اور موجودہ حالات میں مریم کو اختیارات دینے سے پارٹی تقسیم ہو گی اور مریم کی آخر ی تقریر کی وجہ سے ادارے بھی ناراض ہیں ۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشاورت کا عمل کر دیا ہے ۔ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مائنس فارمولے کو نا کام کرنے کے ساتھ ساتھ مائنس نواز شریف کے فیملی فارمولے کے عمل کو نا کام بنانے کے لئے معاملات طے کر رہے ہیں ۔

اور اس حوالے سے نواز شریف اپنے کئی رہنماؤں کو بھی کہہ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف مریم نواز کو آئندہ سینٹیربنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں سینٹیر بنانے کے بعد اہم حکومتی عہدہ دینے کے لئے پلاننگ کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں