عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گرفتار کیے گئے 11 شہزادوں اور دیگر 38 افراد کو کسی جیل میں قید یا محل میں نظر بند کرنے کی بجائے مختلف فائیو سٹار ہوٹلز میں رکھا گیا ہے۔
عرب میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے گرفتار کیے گئے ہائی پروفائل افراد میں سے بعض کو دارالحکومت ریاض میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل رٹز کارلٹن میں رکھا گیا ہے، اسی ہوٹل میں کچھ روز پہلے سعودی عرب نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں امریکہ اور جاپان سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی تھی۔ایک سعودی اعلیٰ عہدیدار نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے بعض افراد
کو دارالحکومت کے دوسرے پانچ ستارہ ہوٹلز میں بھی رکھا گیا ہے۔