والد اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کر سکتا ہے، مشہور و معروف اسلامی اسکالر نے فتویٰ جاری کر دیا.

اسلامی اسکالر کے متنازعہ بیان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غصے سے آگ بگولہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصری اسلامی اسکالر السرسوی کی جانب سے باپ اور بیٹی کے رشتے سے متعلق دیے گئے قابل اعتراض بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ السرسوی کا کہنا ہے کہ والد اپنی بیٹی کیساتھ شادی کر سکتا ہے۔

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے علاوہ کسی اور خاتون سے ناجائز جنسی تعلقات قائم کرتا ہے اور اس سے بیٹی پیدا ہو جاتی ہے تو ایسے میں وہ لڑکی اس شخص کی بیٹی نہیں کہلائے گی۔ چنانچہ وہ شخص اس لڑکی کیساتھ شادی بھی کر سکتا ہے۔ السرسوی کا دعوی ہے کہ اس حوالے سے امام شافی بھی فرما چکے ہیں کہ ناجائز پیدا ہونے والی لڑکی کو بیٹی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ السرسوی کا تعلق مصر کی عالمی شہرت یافتہ اسلامی جامعہ الاظہر سے تعلق ہے۔ السرسوی کو اپنے اس بیان کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں