کہیں آپ گائے یا بکرے کے گوشت کے بجائے دھوکے میں گدھے کا گوشت تو نہیں خرید رہے؟ گوشت کس جانور کا ہے فوری معلوم کریں

آج کل کچھ ایسے بے ایمان لوگ لوگوں کو حرام گوشت کھلانے سے باز نہیں آتےاور دولت کے نشے میں لوگوں کو حلال گوشت کے بجائے گدھے اور دیگر جانوروں کا گوشت فروخت کر دیتے ہیں ۔

گدھوں کے گوشت کی فروخت کی کہانیاں سب نے سن رکھی ہیں لیکن عوام کو یہ معلوم نہیں کہ وہ بکرے کا خرید رہے ہیں یا مردار جانور کا گوشت نوش کرنے جارہے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بکرے اور گائے کے ریشے ذرا سخت ہوتے ہیں، گوشت کا ایک بڑا ٹکڑاپکڑیں ، اس کو ہتھیلی پر بالکل سیدھا رکھیں اور اگرنہ گرے تو سمجھ لیں کہ حلال گوشت ہے لیکن اگر گر جائے تو کچھ گڑبڑہے کیونکہ گدھے کے گوشت کے ریشے بہت نرم ہوتے ہیں ۔

گدھے کے گوشت کا رنگ گہرا جامنی ہوتا ہے ، ہڈیاں بکرے سے مختلف اور گوشت میں ہلکی مٹھاس ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں