الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور ممبر ضلع کونسل کو نااہل قرار دے دیا ہے،
تحریک انصاف کے ان دونوں ارکان کا نام ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرفورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصیملک شاہ محمد خان اور ممبرضلع کونسل گل بازخان کے خلاف نعیم خان نے درخواست دائرکر رکھی تھی
جس میںکہا گیا تھا کہ یہ دونوں ارکان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دونوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔ نعیم خان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان اورممبر ضلع کونسل بنوں گل بازخان کو نااہل قرار دے دیا۔