:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے نوازشریف ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالناچاہ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ قائم کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور پارٹی کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی مالی بد عنوانیوں اور منی لانڈرنگ کی سزا پانے سے بچنے کے لیے این آراوچاہتے ہیں۔
عمران خان کا مزیدکہناتھاانہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے،نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔