وائی فائی استعمال کرنے والے ہوشیار، محفوظ ترین نیٹ ورک خطرناک ترین بننے والاہے کیا ہونے جا رہا ہے جان کر آپ بھی شدید پریشانی کا شکا ر ہو جائیں گے

واشنگٹن: امریکی حکومت کے کمپیوٹر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ وائی فائی استعمال کرنے والے لاکھوں ڈیوائز خطرے میں ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ادارے واچ ڈاگز کے مطابق کمینوکیشن سسٹم میں بڑا نقص سامنے آیا ہے، جس کے زیعے ہیکرز وائی فائی کے ذریعے سسٹم میں گھس سکتے ہیں۔

واچ ڈاگز کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز وائی فائی کے زریعے اینڈرائیڈ فونزسےکریڈٹ کارڈ کے نمبر،پاس ورڈز،چیٹ پیغامات، ای میلز،تصاویر اور بہت کچھ چراسکتے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کا حصہ سمجھی جانے والی ایجنسی کے مطابق وائی فائی انکرپشن میں موجود یہ اہم نقص بیلجئین یونیورسٹی کے یو کیووین کے محقیقین نے دریافت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور انکرپشن پروٹوکول WPA2 میں موجود اس نقص کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محفوظ ترین سمجھی جانے والی معلومات کو بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس میں ردوبدل بھی کرسکتے ہیں۔

اس نقص کو KRACK (Key reinstallation attack) کا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس کو استعنال کرنے کیلئے ڈیٹا کو پرائیویٹ رکھنے والے وائی فائی کنیکشن میں نئی Key کو ڈالنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں