14 نومبرکی رات کو ایسا کیا ہونے والا ہے؟ جان کر ہر کوئی اللہ کے خوف سےسجدہ ریز ہو گیا

لاہور ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا، اس کو سپر مون کہا جاتا ہے۔ نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین ہوگا، چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا، ‘سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا، یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ءمیں نمودار ہوگا جبکہ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ء میں دیکھا گیا تھا،


قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ چاند کا سائز بڑا ہوتا جائے گا اس وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اللہ جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی لیکن لوگوں میں اس وجہ سے کافی خوف پایا جاتا ہے کیوں کہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں آفتیں اور مصیبتیں یکے بعد دیگرے آ رہی ہیں کہیں زلزے کہیں سونامی کبھی سورج گرہن کبھی چاند گرہن اور اب یہ سائز بڑا ہونا بہت سے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھے ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ خاتمہ ایمان پر ہو اور سب کے لئے عافیت والا معاملہ ہو !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں