پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے ذمہ دار ان کے شوہر آصف علی زرداری ہیں۔
خیال رہے کہ پرویز مشرف نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے جب لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کے فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری کی تین اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کے قتل کا الزام آصف زرداری پر عائد کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ‘پرویز مشروف کی جانب سے یہ الزام اپیل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے اور انھوں نے توجہ حاصل کرنے کے لیے میڈیا میں نیا شوشہ چھوڑا ہے‘۔
رواں ماہ کے آغاز میں ہی سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو جو کہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں، بینظیر قتل کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔
فیصلے میں زیر حراست پانچ مرکزی ملزمان کو بری کرتے ہوئے دو پولیس افسران کو مجرمانہ غفلت برتنے پر 17 برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
پرویز مشرف نے کہا کہ اس پیغام میں وہ بینظیر کے بچوں، خاندان، سندھ کے لوگوں اور ملک کے عوام سے مخاطب ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اپنا ایک تجزیہ بتانا چاہتے ہیں کہ بینظیر کا قاتل کون ہے؟
‘میں سمجھتا ہوں کہ تمام بھٹو فیملی کی تباہی کا باعث اور بھٹو فمیلی میں مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ایک آدمی ہے، آصف زرداری۔ دونوں کو اس نے قتل کروایا ہے۔’
پرویز مشرف نے کہا کہ بینظیر کے قتل سے ان کا اپنا تو نقصان ہی ہوا اور فائدہ صرف آصف زرداری کو ہوا۔
‘اس میں کوئی شک نہیں کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مروایا، تمام شواہد موجود ہیں، لیکن دیکھنے کی چیز یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا۔ کیا کوئی ایسا شخص تھا جس نے سازش کر کے بیت اللہ محسود کو استعمال کر کے یہ قتل کروایا‘۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ افغانسان میں طالبان کے ذریعے بیت اللہ محسود نے ان کی ایجنسیوں سے ساز باز کر رکھی ہو۔
’یہ امکان بالکل ہے کہ بینظیر کے قتل کے سازش کے پس منظر میں آصف زرداری اور افغانستان میں ملوث سینئر اہم لوگ شامل تھے۔‘
سابق جنرل مشرف نے کہا کہ بینظیر کے ہمراہ گاڑی میں موجود لوگوں کو کورٹ نے بلایا ہی نہیں اور ان سے سوال نہیں کیے۔
انھوں نے سابق وزیراعظم کی راولپنڈی سے اسلام آباد واپسی کے روٹ میں تبدیلی پر بھی سوال اٹھایا۔
’یقین ہے کہ اگر یہ تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا۔‘اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔
سابق جنرلک نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ‘بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے اور پہلے تو وہ عدالت کا سامنے کر کے اپنی بے گناہی ثابت کریں اور اگر اُن کے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔’
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی