امریکی ریاست مسلسل خدواندی کا شکار آنے والے دو روز میں کیا قیامت ٹوٹنے والی جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں آئندہ دوروزمیں طوفان ‘بم’ اور’فلپ’ ٹکرانے کا امکان ہے، فلپ کیوبا سے فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا جبکہ جنوبی فلوریڈا اور فلوریڈا کی میں آج طوفانی بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا ابھی رواں سال آنے والے سمندری طوفانوں ہاروی، ارما اور ماریہ کی تباہ کاریوں سے نکلا نہیں کہ مزید دو طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔

فلوریڈا میں آئندہ دو روز میں سمندری طوفان بم اور فلپ ٹکرائیں گے۔ طوفان فلپ تیزی سے کیوبا سے فلوریڈا کی جانب بڑھ رہاہے۔

جس سے ریاست میں آج طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان بم بھی فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں داخل ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں