انسان بڑی حسرت سے جب کاروبار شروع کرتا ہے کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کاروبار چلنے کے کچھ عرصہ بعد ہی بیٹھ جاتا ہے۔ اگر چلتے کاروبار کو نظر لگ جائے یا حسد کی بناءپر کاروبارمیں کمی پیدا ہو گئی ہو ۔گاہکوں کا آنا جانا موقوف ہو گیا ہو تو سمجھ لیں کہ حصول رزق کے ذرائع شیطانی شر یا حسد کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ اس صورت میں دکان یا جائے کاروبار میں جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد چند آدمی اکٹھے کر کے 72مرتبہ سورہ یٰسین کی تعداد کو پورا کریں۔ اس کے بعد مغرب نمازہونے تک درج ذیل دعا پڑھتے رہیں ۔ مغرب کی نماز کے معد کاروبار کے مقام پر اللہ تعالیٰ سے فراخی رزق کی دعا کریں ۔آخر میں سورہ یٰسین کا ورد کرنے والوں کی کھانے کے ساتھ تواضع کریں ۔ ان شاءاللہ رزق کشادہ ہو جائے گا ۔
دعا یہ ہے ۔
یارحیم ترحمتَ با لرحمۃ والرحمہ فی رحمۃ رحمتک یارحیم