مریم نواز نےاپنی شادی چھوٹی عمر میں کیوں کروائی؟ لاڈو رانی نے پہلی بار غیر ملکی جریدے کو حقیقت بتا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شریف خاندان کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ، جوانتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانے کا حربہ ہیں ۔ شہبا ز شریف میرے ہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں، پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعدوالد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120کا ضمنی انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ 2018کے عام انتخابات میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔ شریف خاندان میں اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔

وزارت عظمیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کیلئے کوئی دوڑ شروع ہے یا کسی قسم کی کھینچا تانی کی جا رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں، جیلیں، نااہلی، نظربندیاں، عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہومگر قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہےاور مجھے عوام میں جانا ہے۔

خاندان میں کردار اور سیاست میں انٹری کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا۔ والد کیساتھ سیاسی امور پر بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے ۔ مشورے اور تنقید والد تک پہنچاتی ہوں۔

سیاست اور گھریلو امور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی چھوٹی میں شادی ہوئی جو کہ اچھا ہی ہوا ۔ اپنا تمام وقتبچوں پر صرف کیا اور اب بچے بڑے ہو چکے ہیں اور اب میرے پاس اپنے کام کیلئے زیادہ وقت ہے اگر بچے چھوٹے ہوتے تو ایسا نہ کر پاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں