معروف نعت خواں جنید جمشید گزشتہ سال طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے تھے جس پر پورا ملک سوگوار تھا اور ان کے دونوں صاحبزادے آج بھی حالات سے لڑرہے ہیںاور اب تک بابراور تیمور اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جنید جمشید کے انتقال کے بعد تیمور نے دلوں کو پگھلا دینے والا ایک کھلا خط فیس بک پر پوسٹ کیا تھا اور بابراپنے والد کی”الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کر آیاہوں“ جیسی مختلف نعتیں پڑھتے چلے آرہے ہیں جن پر اسے خوب سراہا بھی گیا۔ تیمور جنید کے گھر مئی میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن فیملی سوشل میڈیا سے دوررہی تاہم اب جنید جمشید کی پوتی کی کچھ تصاویر سامنے آگئی ہیں۔
کبیر خان نے سوشل میڈیا پر ننھی پری اور جنید جمشید کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”ماشاءاللہ، یہ شہید جنید جمشید کی پوتی نفیسہ تیمور جمشید ہیں ، وہ خوبصورت آنکھوں کیساتھ نہایت پیاری ہیں، اللہ اسے صحت دے اور اللہ تعالیٰ جنید جمشید کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے“۔
تیمور اور اس کی اہلیہ نے نومولود کا نام نفیسہ اس لیے رکھا کہ جنید کی والدہ یعنی نومولود کی دادی کا نام بھی نفیسہ تھا تاہم بدقسمتی سے جنید جمشید اپنی پوتی سے کبھی نہیں مل پائیں گے۔
نیوزویب سائٹ مینگو باز کے مطابق یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد جنید جمشید کے مداحوں نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور بیشتر لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نفیسہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں اور گریٹ داد ا کی گریٹ پوتی کیلئے دعائیں دیں۔