سعودی عرب میں ان ناموں پر پابندی لگا دی گئی، اب یہ نام کوئی نہیں رکھ سکتا جانتے ہیں وہ نام کونسے ہیں اور پابندی کیوں لگائی گئی جانئیے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 50 ایسے ناموں پر پابندی عائد کردی ہے جسے سعودی ثقافت و مذہب سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔ اب مملکت میں رہنے والے والدین اپنے بچوں کو عبد الرسول، ملکہ، بن یامین، مایا، بسم اللہ، ایمان اور دیگر ناموں سے نہیں پکار سکیں گے۔ یہ اعلان وزارت داخۂہ کے محکمہ شہری امور نے کیا ہے جس نے ان ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے جن پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ان میں سے متعدد ناموں کو “گستاخانہ” اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ کچھ ایسے ہیں جو صرف شاہی خاندان کو جچتے ہیں جیسا کہ ملک اور ملکہ جو کہ عربی میں بالترتیب بادشاہ اور ان کی اہلیہ کو کہتے ہیں۔ “گلف نیوز” نے جن ناموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں ملاک، عبد الناصر، عبد المصلح، برہ، عبد الرسول، المملکہ، ملکہ، تبارک، سینڈی، رام، مایا، جبریل، بسم اللہ، ابرار، ایمان، بیان، نبی، نبیہ، امیر، ایلیس اور لارن جیسے نام بھی شامل ہیں۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں