’اب وقت آگیا ہے کہ ہم۔۔۔‘ سعودی ولی عہد نے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی، سعودی عرب کے مذہبی حلقوں میں کھلبلی

عالمی سطح پر اس وقت سعودی عرب کا تشخص ایک کٹراوربنیادپرست اسلامی معاشرے کا ہے اور اہل مغرب اس کا تعلق شدت پسندی سے بھی جوڑتے ہیں۔ تاہم اب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایسا تاریخی اعلان کر دیا ہے کہ سن کر دنیا دنگ رہ گئی اور سعودی عرب کے مذہبی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔


میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت ریاض میں ایک اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ”ہم سعودی عرب کو 1979ءسے پہلے کا سعودی عرب بنانا چاہتے ہیں جو ایک اعتدال پسند ملک تھا۔“وہ 1975ءمیں شاہ فیصل کی شہادت کے بعد ملک میں ’سیاسی اسلام‘ کے عروج کو پہنچنے کا حوالہ دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم نارمل زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ایک ایسی زندگی جسے ہمارا مذہب صبرو برداشت سے تعبیر کرتا ہے، ایسی زندگی جو ہماری صلہ رحمی اور مہربانی کی روایات سے عبارت ہو۔“

شہزادہ ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ ”آج سعودی عرب کی 70فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے اور میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ ہم تخریبی تخیلات کی بیخ کنی میں اگلے 30سال ضائع نہیں کریں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم انہیں آج ہی، یک لخت جڑ سے اکھاڑ دیں۔ہم اپنے معتدل مزاج اور رواداری و مہربانی سے معمور ماضی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ اس ماضی کی طرف جب ہمارے ملک میں اعتدال پسند اسلام رائج تھا جو دنیا بھر کے مذاہب، لوگوں اور ان کی روایات کو کھلے دل سے قبول کرتا تھا۔ ہم ملک میں وہی اعتدال پسند اسلام دوبارہ نافذ کرنے جا رہے ہیں۔اب ہم اپنے ملک میں شدت پسندانہ خیالات کو جڑ سے اکھاڑنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں