پی ٹی آئی کی متنازعہ رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران نیاز کردار سے عاری شخص ہے، اس کی وجہ سے ملک کی باؤن فیصد خواتین کی عزت محفوظ نہیں، جو شخص خود منشیات کا عادی ہو وہ ملک کو کیسے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے این اے 120 میں خیبر پختونخوا کا پیشہ استعمال کیا۔گلالئی کا کہنا تھا کہ جلد پی ٹی آئی کے منحرف اور اعلیٰ قیادت کے رویئے سے تنگ رہنماؤں کی الگ جماعت کا اعلان کروں گی۔ منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہےکہ عمران نیازی کا تحریک انصاف میں سے تختہ الٹ گیا ہے اور اب ہم پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عائشہ گلالئی اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں اور جواب جمع کرایا۔ جب کہ عمران خان کے وکیل نے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری دستاویزات جمع کرادیں تاہم الیکشن کمیشن نے ریفرنس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اسی طرح لگایا گیا جس طرح عمران نیازی کے گھر میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو سوچنا چاہیے کہ وہ لاہور کا ضمنی انتخاب کیوں ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ارب پتیوں اور وڈیروں کو ملا کر کیسے غریب اور مڈل کلاس کی بات کرسکتے ہیں، عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں مشوری دیتی ہوں کہ وہ ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مڈل کلاس والوں پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں جس طرح مجھ پر کرپشن کا مقدمہ کیا لیکن عدالت نے مجھ پر کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کردار سے عاری شخص ہیں اور ان کا خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں، عمران نیازی پاکستان کی خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حاسد شخص ہیں، وہ جس شیخ رشید کو کچھ سال پہلے چپڑاسی رکھنے پر راضی نہیں تھے اب اس شخص کو ہی وزیراعظم نامزد کردیا، کیا انہیں جہانگیر ترین اور شاہ محمود سمیت کسی پارٹی کے شخص پر اعتماد نہیں جو کسی اور جماعت والے کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم نامزد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نذر گوندل، بابر اعوان، فردوس عاشق اور علیم خان جیسے لوگ جماعت پر قبضہ کرچکے ہیں،
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی