کرس گیل کی مساج والی لڑکی کے ساتھ شرمناک حرکت! برہنہ ہو کر کیا گل کھلاۓ؟ مزید پڑھیں۔

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کرکٹ سے زیادہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں،جارح مزاج بلے باز کے ماضی میں بھی کئی سکینڈل سامنے آ چکے ہیں لیکن 2015ءکے ورلڈ کپ کا ایک ایسا سکینڈل اب سامنے آیا ہے کہ پچھلے تمام سکینڈل اس کے سامنے ماند پڑ تے نظر آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران ایک نوجوان لڑکی کو مساج کےلئے بلوایا اور پھر مساج کرواتے ہوئے اچانک لڑکی کے سامنے خود کو برہنہ کر لیا، الزام میں مزید کہا گیا کہ کرس گیل نے ڈریسنگ روم میں لڑکی کو ہراساں کیا۔

ادھر کرس گیل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے اور یہ ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ ان کے عوامی تاثر کو تباہ کرنے کے درپے ہے،وہ عدالت میں اپنا دفاع کرکے الزامات کو غلط ثابت کریں گے۔ دوسری جانب مذکور ہ آسٹریلوی میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رپورٹ کا عدالت میں دفاع کریں گے،اس مقدمے کی سماعت شروع ہوچکی ہے اور اگلے دس دن میں فیصلہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں