میٹھے سوڈے اور لیموں کے اپنے اپنے فوائد ہیں، جن سے سب آگاہ ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے ان کی طاقت اور فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں اجزاءاپنے طور پر بھی متعدد بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتے ہیں لیکن انہیں اکٹھا کرلیا جائے تو ان کی تاثیر اور افادیت حیرتناک ہو جاتی ہے۔
ویب سائٹ ’ہوم ریمیڈیز گارڈن‘ کے مطابق یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو جسم کی تیزابیت میں کمی لاتی ہیں، ان سے نظام انہظام کے مسائل حل ہو جاتے ہیں، قبض سے نجات ملتی ہے، سینے کی جلن، آنتوں کی بیماریوں، السر، جسم سے فاسد مادے کے خاتمے اور گردوں کی صفائی کیلئے بھی یہ شاندار نسخہ ہے۔
اس نسخے کی تیاری کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آدھے لیموں کا رس نکال لیجئے۔ اب ایک گلاس کو پانی سے بھر کر اس میں لیموں کا رس ملا لیجئے، اور پھر ایک چمچ میٹھا سوڈا اس میں حل کرلیجئے۔ اسے صبح کے وقت نہار منہ پئیں۔ ایک ہفتے تک اس کے استعمال کے بعد دو ہفتے کا وقفہ کیجئے اور اس کے بعد آپ دوبارہ اس کا آغاز کرسکتے ہیں۔
یہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور جوڑوں کے دردوں میں بھی مفید ہے۔ مذکورہ بالا بیماریوں کے علاوہ یہ کینسر کے خلیات کے خلاف مزاحمت پیدا کر کے اس موذی بیماری سے بچنے کی طاقت بھی ہمارے جسم میں پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح گردوں کی صفائی، بہتر ہاضمے، جگر کی صحت اور موٹاپے کیلئے بھی مفید ہے۔