سینئر صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیل گیا ہے ، انہوں نے بچوں اور نواز شریف کو بلا کر وصیت کردی ہے جس کے مطابق مریم نوازان کی جانشین ہوں گی ، کمزوری اس حدتک بڑھ گئی کہ کیموتھراپی بھی ملتوی کرنا پڑی ۔
بول ٹی وی کے پروگرام ”اب پتہ چلا“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد کھرل نے کہاکہ ”کلثوم نوازبہت زیادہ بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے ، رپورٹس کو دیکھتے ہوئے میری برطانوی ڈاکٹر سے بات ہوئی ، انہوں نے کہاکہ یہ جو کیس ہے ، پانچ سولوگوں میں صرف 26ایسے ہوتے ہیں جو پانچ سال زندہ رہیں، کلثوم نواز بھی ان 26لوگوں کی کیٹگری میں آتی ہیں، ان کے جسم کی مختلف جگہوں پر کینسر پھیل چکاہے اور اسی وجہ سے گزشتہ ہفتے کیموتھراپی کے موقع پر بورڈ بیٹھا تھا، نوازشریف کو بلایاگیا اور وہ ملتوی کردی گئی کیونکہ چھ ،سات سیشن ہونے تھے اور جسم میں اتنی طاقت نہیں ، بلڈ اور شوگر کے مسائل ہیں، کمزوری اتنی زیادہ ہے کہ زندگی مشکل ہے “۔